عالمی برادری اور میڈیا کا ضمیر جھنجھوڑنے کیلئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی جاری رہیگا: فردوس عاشق

عالمی برادری اور میڈیا کا ضمیر جھنجھوڑنے کیلئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ...

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر اور ملک بھر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مقصدعالمی برادری،انسانی حقوق کے علمبرداروں اور عالمی میڈیا کے ضمیر جھنجھوڑنا ہے۔وہ گزشتہ روز ڈی چوک میں انسانی ہاتھوں کی بنائی گئی زنجیر کے شرکاء سے خطاب کر رہیں تھیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے لے کرہر فورم پر وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز سے اٹھایا اور بھارتی ظلم،بربریت اور مکروہ چہرے کے بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے20لاکھ کشمیریوں سے اظہار آزادی رائے کا حق چھین کر انھیں قید میں ڈال دیا ہے لیکن انسانی ہاتھوں کی زنجیر ان بھارتی زنجیروں کو توڑنے کا سبب بنے گی۔قبل ازیں سناجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین نے کشمیر کو تاریخ کا متنازعہ مقدمہ قرار دے کر بھارتی موقف مسترد کردیا ہے لہٰذاسلامتی کونسل کے مستقل رکن کا یہ اصولی موقف مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کیلئے مکمل یکجہتی کا اظہار ہے اورپاکستان کے ساتھ  عظیم دوستی کا مظہر ہے جبکہ مظلوم کشمیریوں کی بھرپور حمایت پر ہم چین کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کو 2 ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا، وادی جنت نظیر جیل میں تبدیل اور کشمیریوں کا کاروبار زندگی مفلوج ہے۔ بھارتی افواج انسانیت کی تذلیل کر رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان

مزید : صفحہ اول


loading...