8 ماہ میں موبائل فونز کی رجسٹریشن کی  مد میں 7ارب روپے وصول کیے گئے

  8 ماہ میں موبائل فونز کی رجسٹریشن کی  مد میں 7ارب روپے وصول کیے گئے

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں موبائل فونز کی رجسٹریشن سے ٹیکس کی مد میں سات ارب روپے وصول کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال کے آغاز پرحکومت نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے موبائل فونز کی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی۔ایف بی آر حکام کے مطابق رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں موبائل فونز کی رجسٹریشن سے ٹیکس کی مد میں سات ارب روپے وصول کیے گئے جبکہ سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے چھ لاکھ پچھتر ہزار موبائل فون بلاک ہو چکے ہیں۔

 ٹیکس

مزید : صفحہ اول


loading...