درآمدات میں 20.5فیصد کمی نے  تجارتی خسارہ کم کر دیا، ادارہ شماریات 

درآمدات میں 20.5فیصد کمی نے  تجارتی خسارہ کم کر دیا، ادارہ شماریات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر)روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی کے باوجود برآمدات میں تو صرف 2.7 فیصد اضافہ ہوا، تاہم درآمدات میں ساڑھے بیس فیصد کمی نے تجارتی خسارہ کم کر دیا،مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اشیا کی بیرونی تجارت میں پاکستان کو 5 ارب 72 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا،جو گزشتہ سال سے 3 ارب 6 کروڑ ڈالر کم ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اشیا کی بیرونی تجارت میں پاکستان کو 5 ارب 72 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا،جو گزشتہ سال سے 3 ارب 6 کروڑ ڈالر کم ہے، گزشتہ سال تجارتی خسارے کا حجم 8 ارب 79 کروڑ ڈالر تھا،، تین ماہ کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 5 ارب 52 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال اس عرصے سے 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر زیادہ ہے جبکہ درآمدات پر 11 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے جو پہلے سے 2 ارب 92 کروڑ ڈالر کم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر کی برآمدات اگست کے مقابلے میں 5 فیصد کم اور درآمدات 1.4 فیصد زیادہ رہیں،  جس کے باعث ستمبر کا تجارتی خسارہ اگست سے 8 فیصد زیادہ رہا تاہم تین ماہ کے مجموعی تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق درآمدی بل میں کمی بنیادی طور پر ادھار تیل ملنے اور مشنری اور گاڑیوں کی درآمد میں کمی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔
شماریات بیورو

مزید :

صفحہ اول -