بھارتی فوج کی پھر بلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری، ایک شہری زخمی 

  بھارتی فوج کی پھر بلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری، ایک شہری زخمی 

سما ہنی (آئی این پی) بھارتی فوج کی سما ہنی سیکٹر پر بلا اشتعال شدید فائرنگ و گولہ باری، گجر موڑ بنڈالہ کا رہائشی بہادر علی شیل لگنے سے زخمی جبکہ درجنوں مال مویشی ہلاک ا ور گھائل ہو گئے، متعدد مقانات اور مکی کی کھڑی تیار فصل کو نقصان پہنچا، بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں، تین گھنٹے تک گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا،زخمی بہادر علی کو سما ہنی ہسپتال میں فوری طبی امداد دی گئی،پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچا، تفصیلات کے مطابق جمعہ گیارہ اکتوبر کی صبح پانچ بجے اچانک بھارتی فوج نے سما ہنی سیکٹر کے مختلف سرحدی علاقوں پر شدید فائر نگ و گولہ باری شروع کر دی جس سے گجر موڑ بنڈالہ کہاولیاں میں بہادر علی ولد محمد اسماعیل پاؤں پر شیل لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ شفیق نامی شخص سمیت متعدد لوگوں کے مال مویشی ہلاک و زخمی ہو گئے کئی مکانات کو نقصان پہنچا بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ گئیں جس سے بجلی کا نظام معطل ہو گیا، ادھر پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا جس کے بعد دشمن کی گنیں خامو ش ہو گئیں، یاد رہے گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقے بڑوھ کو گولہ باری کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیاتھا، بھارت ان اوچھی حرکتوں سے دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے ہٹانا چاہتا ہے لیکن بھارت کے ناپاک عزائم کسی صورت پورے نہیں ہونگے۔

بھارتی جارحیت

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر کی شدید اور مسلسل خلاف ورزیوں پر ایک بار پھر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ناظم الامور کی طلبی ڈی جی سا ؤتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے کی، ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا گیا اس موقع پر انہیں احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں، بھارتی خلاف ورزیاں کسی سنگین سٹریٹیجک غلط فہمی کا باعث بن سکتی ہیں،ترجمان دفتر خارجہ نے مز ید کہا کہ بھارت 2003 کی جنگ بندی کے معاہدے کا احترام یقینی بنائے، بھارت اپنی افواج کو جنگ بندی پر کاربند کرکے عمل کی ہدایت کرے، بھارت جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات یقینی بنائے، بھارت ایل او سی پر معاہدے کی حقیقی روح کے مطابق امن برقرار رکھے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج نے تتری نوٹ، چری کوٹ، بروھ سیکٹرزکے علاقوں نیزہ پیر، شاردا، استوال، باگسر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10سالہ بچہ شہید اور 3خواتین سمیت 16شہری زخمی ہوئے،ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی افواج شہری آبادی کو خودکار اسلحہ سے نشانہ بنارہی ہے، بھارت کی جانب سے 2017 سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے، بھارت نے 2017 میں 1970 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، بھارتی فوج کا شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارتی فوج کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی ناظم الامور/ طلبی

مزید : صفحہ اول


loading...