کرد ملیشیا  کے ترک شہر پر راکٹ  حملے، 10 شہری ہلاک، 35زخمی

  کرد ملیشیا  کے ترک شہر پر راکٹ  حملے، 10 شہری ہلاک، 35زخمی

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے شامی سرحدی علاقے پر کرد ملیشیا کے حملے میں 10 ترک شہری  جاں بحق ہوگئے۔ شمال مشرقی شام کے کرد ریجن میں ترکی کا فوجی آپریشن جاری ہے جس کے بعد ترکی کے شامی سرحدی صوبے ماردین کے شہر پر شامی کرد ملیشیا نے راکٹ حملے کیے ہیں۔ شامی کرد باغیوں کے راکٹ حملے میں 10 ترک شہری ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔قبل ازیں ترک افواج کے شام کے شمالی علاقوں میں کرد ملیشیا کیخلاف زمینی اور فضائی حملوں سے متعلق ترک وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ آپریشن میں اب تک کرد ملیشیا کے 342 اہلکار مارے گئے ہیں، اس دوران ایک ترک فوجی ہلاک اور3 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ترک فورسز نے کرد ملیشیا کے زیر اثر 11 گاؤں اپنے قبضے میں بھی لینے کا دعوٰی کیا ہے۔

ترک حملہ

مزید : صفحہ اول


loading...