آلودہ پانی سے گیسٹرو سمیت دیگر امراض میں اضافہ، عوام پریشان، واسا حکام خاموش

    آلودہ پانی سے گیسٹرو سمیت دیگر امراض میں اضافہ، عوام پریشان، واسا حکام ...

لاہور(جاوید اقبال) صوبائی دارالحکومت میں آلودہ اور بدبو دارپانی گیسٹرو،الرجی اور خارش جیسے امراض میں اضافے کا سبب بن گیا، داتا گنج بخش ٹاؤن کے علاقہ سمادھی گنگا رام،کریم پارک، امین پارک، مرضی پورہ، قصور پورہ،شیش محل روڈ اور پیر مکی کے رہائشی افراد کی بڑی تعدادکے متاثر ہوچکی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ داتا گنج بخش ٹاؤن کے متعدد علاقوں میں واسا آلودہ اور بدبو دار پانی کی شکایات ختم نہیں کر سکا، لوگ آلودہ پانی پینے سے پیٹ اور جلد کے متعدی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔کچا راوی روڈ سے ملحقہ قدیم آبادی سمادھی گنگا رام میں عرصہ دراز سے بدبو دارااور آلودہ پانی گھروں میں آرہا ہے جسے پینا تو دور کی بات وہ نہانے کے بھی قابل نہیں۔ذرائع کے مطابق شہریوں کی شکایات کے باوجودواسا حکام نے مسئلے کا حل تلاش نہیں کیا اور مجبور ا لوگ فلٹریشن پلانٹس کا رخ کرتے ہیں جبکہ داتا دربار کے اطراف شیش محل روڈ ا، بلال گنج اور پیر مکی کے رہائشی بھی ایسی ہی صورتحال سے دوچار ہیں۔ ماہرین کے مطابق واسا کے زیر زمین واٹر سپلائی پائپ لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے جس کے سبب سیوریج ملا پانی گھروں میں جا رہا ہے جس سے خارش گیسٹرو اور الر جی پھیل رہی ہے۔اس صورتحال پر ایم ڈی واسا زاہد عزیز سیدنے کہا ہے کہ ہم شکایات کا ازالہ کرنے کیساتھ ساتھ تحقیقات کروا کے غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی بھی کرینگے۔

آلودہ پانی

مزید : صفحہ اول


loading...