عراقی سفارتخانے نے پاکستانی زائرین  کو ویزوں کا اجراء شروع کر دیا

  عراقی سفارتخانے نے پاکستانی زائرین  کو ویزوں کا اجراء شروع کر دیا

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)عراقی سفارتخانے نے پاکستانی زائرین کو ویزوں کا اجراء شروع کر دیا۔ حکام عراقی سفارتخانہ  کے مطابق گذشتہ روز 13100 ویزے جاری کئے گئے۔ عراقی سفارتخانہ  کے مطابق اب تک 600۔سے زائد قافلوں کو ویزے دئیے جا چکے ہیں،اب تک اربعین پر 46000 ویزے دئیے گئے ہیں،جمعہ اور ہفتہ کے روز بھی ویزوں کے اجراء کا عمل جاری رہے گا۔ عراقی سفارتخانہ  کے مطابق گذشتہ برس اربعین کے موقع پر 86000 ویزے جاری کئے گئے تھے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریش نے گذشتہ روز عراقی ہم منصب سے رابطے میں یہ معاملہ اٹھایا تھا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان رابطے کے بعد ویزوں کے اجراء کا معاملہ حل ہو گیا۔

 ویزوں کا اجراء 

مزید : صفحہ اول


loading...