جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کر ادیں

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کر ادیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ججز کے خلاف صدارتی ریفرنس کا معاملہ، جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے سابق وفاقی وزیر چودھری نثار کے بیانات، سوشل میڈیاپر ہونے والی بحث، سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ابراہیم کے استعفیٰ کی وجہ پر مشتمل بیان اور وزارت قانون اور جوائنٹ ایوی ایشن یونٹ کی پریس ریلیز پر مشتمل اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہیں۔ سپریم کورٹ کا 10 رکنی لاجر بنچ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسٰی و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے۔ گزشتہ سماعت میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کی طرف سے اپنا جواب عدالت میں جمع کرایا گیا۔ اب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے اضافی دستاویزات کو کیس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی

مزید : صفحہ اول


loading...