شیریں مزاری نے کشمیری بچیوں پربھارتی مظالم کی ویڈیو شیئر کر دی

شیریں مزاری نے کشمیری بچیوں پربھارتی مظالم کی ویڈیو شیئر کر دی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کشمیری بچیوں پر بھارتی مظالم کی داستان پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا بچیوں کے عالمی دن پر ہمیں کشمیری بچیوں کونہیں بھولنا چاہی ے۔تفصیلات کے مطابق وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بچیوں کے عالمی دن پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہاکہ اس دن ہمیں کشمیری بچیوں کونہیں بھولناچاہیے، بھارتی فورسز نے کشمیری بچیوں کو پیلٹ گن سے بینائی سے محروم کردیا، کرفیو کے باعث کشمیری بچیاں اسکول جانے سے محروم ہیں۔شیریں مزاری نے کشمیری بچیوں پربھارتی مظالم کی داستان پر ویڈیو بھی شئیر کی، ویڈیو میں دوہزارگیارہ میں بھارتی فورسزکی پیلٹ گن سے متاثر ہونے والی چودہ سالہ انشا کی کہانی ہے، جو بینائی سے محروم ہوچکی ہے،انشا کشمیر میں جاری مظالم پر کتاب لکھنا چاہتی ہے۔

شیری مزاری

مزید : صفحہ اول


loading...