مولانا فضل الرحمن کے مارچ سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

  مولانا فضل الرحمن کے مارچ سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوں، وزیر اعلیٰ خیبر ...

ایبٹ آباد (این این آئی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوں۔تقریب سے خطاب میں محمود خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، امن کو برقرار رکھنے کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھ سے نمٹیں گے۔وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہڑتال بلاجواز ہے، وہ ہمارے بھائی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ صوبے کے کسی ہسپتال کو پرائیویٹائز نہیں کیا جارہا، ڈاکٹر سرکاری ملازم ہیں اور رہیں گے انہیں تمام سرکاری مراعات بھی ملیں گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا

گ

مزید : صفحہ اول


loading...