حکمرانوں کو قبلہ درست کرنا ہو گا وگرنہ انکی رخصتی یقینی ہے

      حکمرانوں کو قبلہ درست کرنا ہو گا وگرنہ انکی رخصتی یقینی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اگر تاجر ڈزکٹرز اور مزدور کسان سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگ ہڑتالوں پر ہیں تو اس کا ذمے دار کوئی اور نہیں بلکہ موجودہ حکمران طبقہ ہے جس نے کنٹینر پر اور الیکشن کے وقت ان سب طبقات کو بڑے بڑے خواب دکھائے تھے کہ اگر وہ حکومت میں آگئے تو ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہنا شروع ہو جائیں گی۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاشی صورت حال کو ابتری تک بھی حکمرانوں نے ہی پہنچایا ہے انہون نے کہا تھا کہ اگر حکومت میں آئے تو غیر ملکی قرضے نہیں لیں گے پھر یہی حکمران غیر ملکی بینکوں سے قرض لینے کے لئے اپنے ہی ملک کی اکانومی کو تباہ کرکے ان کی شرائط پر ان سے قرض لے رہے ہیں حکمرانوں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا اور اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے گھر جانا ہو گا وگرنہ ہمارے دھرنے کے نتیجے میں ان کی رخصتی یقینی ہے۔
حافظ حسین احمد

مزید :

صفحہ اول -