کسی شعبے کو تباہ کرنے کی کوشش پر وہ حق کیلئے سڑکوں پر ہی آئینگے

کسی شعبے کو تباہ کرنے کی کوشش پر وہ حق کیلئے سڑکوں پر ہی آئینگے

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک میں احتجاجی دھرنوں کی سیاست کا رواج خود پی ٹی آئی کے سر براہ عمران خان نے ہی پیدا کیا ہے اگر کسی بھی شعبے کو آپ کسی نہ کسی ایکٹ سے تباہ کرنے کی کوشش کریں گے تو پھر وہ اپنے حق کے لئے سڑکوں پر ہی آئیں گے انہوں نے تو ماضی میں خود داکٹروں کے احتجاج میں شرکت کی ہے مگر اب انکو کس نے روک رکھا ہے کہ یہ ڈاکٹروں کو ان کے حقوق نہ دیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سیاسی جماعت بھی ہڑتال یا مظاہرہ کرنا چاہتی ہے تو یہ اس جماعت کاآئینی و جمہوری حق ہے کہ وہ اپنا پر امن احتجاج کرے اگر حکومت چاہتی ہے کہ اس کے خلاف احتجاج نہ ہو تو پھر وہ عوام کو ریلیف دے جو اس نے عوام سے وعدے کئے تھے وہ پورا کرے ملک کی معاشی تباہی کا ذمے دار کوئی اور نہیں بلکہ تبدیلی سرکار خود ہے۔

قمر زمان کائرہ

مزید : صفحہ اول


loading...