لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والوں کو راہ راست پہ لانا حکومت کا کام ہے
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ در اصل مولا نا فضل الرحمن، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو پی ٹی آئی کی حکومت ہضم نہیں ہو رہی ہے اسلئے وہ مختلف طبقات کو حکومت کیخلاف احتجاج پر اکسانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اگر حکومت تاجروں سے یہ کہتی ہے کہ وہ ٹیکس ادا کریں تواس میں حکومت نے ان سے کونسا ناجائز مطالبہ کیا ہے اور اگر سرکاری ہسپتالوں کے پروفیسرز لاکھوں رویہ ماہانہ تنخواہیں لینے کے باوجود کام نہی کریں گے اور ان کو راہ راست پر لانے کے لئے اگر حکومت کوئی ایکٹ لاتی ہے تواس مین حکومت نے کونسا برا کام کردیا ہے۔ایشو آف دی ڈے مین اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اس طرح کی بلیک میلنگ سے حکومت کو کام کرنے سے نہیں روک سکتی جو جو سرکاری تنخواہ وصول کررہا ہے اس کو راہ راست پر لانے کا مینڈیٹ ہی ہمیں حکومت نے دیا ہے۔
فرخ حبیب