مختلف طبقات کی ہڑتالوں سے یقینی طور پر معاشی حالات خراب ہونگے
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ حکومت کو کام کرنے کا بھرپور موقع ملنا چاہئے وزیر اعظم بار بار قوم سے یہ کہہ رہے ہیں کہ قوم صبر سے کام لے وہ قوم سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے جب ملک کے مختلف طبقات ہڑتالوں پر اتر آئیں گے اور کچھ لوگ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے تواس سے یقینی طور پر معاشی ھالات خراب ہوں گے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو خاطر جمع رکھنی چاہئے اور منتخب حکومت کو کام کرنے کا موقع دینا چاہئے اگر ملک میں افراتفری ہو گی تواس سے معاشی صورت ھال مزید خراب ہو گی جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ موجودہ نازک صورت حال پر حکومت کے ساتھ ملکر کام کرے۔
فیصل سبز واری