اقتدار میں آنے کے بعد حکو متی تجربہ کار معاشی ٹیم نہ جانے کہاں چلی گئی

اقتدار میں آنے کے بعد حکو متی تجربہ کار معاشی ٹیم نہ جانے کہاں چلی گئی

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ جب آپ تاجروں پر بے جا قسم کے ٹیکس عائد کریں گے اور سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کریں گے تو یہ لوگ احتجاج یا ہڑتال پر تو مجبور ہوں گے ملک کو معاشی طور پر بہتر کرنے کے دعوے تو حکمرانوں نے کئے تھے لیکن اب اقتدار میں آنے کے بعد ان کی وہ تجربہ کار معاشی ٹیم نہ جانے کہاں چلی گئی ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر حکمران چاہتے ہیں کہ ان کے خلاف احتجاج نہ ہو تو پھر وہ ڈلیور کریں ان کو ایسا کرنے سے کس نے روک رکھا ہے جہاں تک سیاسی جماعتوں کے احتجاج کا تعلق ہے تو وہ بھی اپنے جائز حق کے لئے اگر سڑکوں پر آناچاہتے ہیں تواس میں کون سی غیر آئینی یا غیر جمہوری بات ہے جب انہوں نے خود دھرنے دئیے تھے تواس وقت ان کو معاشی صورت ھال کو بہتر کرنے کا خیال کیوں نہیں آیا۔

محمد زبیر

مزید : صفحہ اول


loading...