مقبوضہ کشمیر کا فوجی محاصرہ برقرار، خوراک کی قلت، طبی امداد نہ ملنے پر متعدد افراد انتقال کر گئے

    مقبوضہ کشمیر کا فوجی محاصرہ برقرار، خوراک کی قلت، طبی امداد نہ ملنے پر ...

سرینگر/واشنگٹن(آئی این پی)مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل 69ویںروز بھی مسلم اکثریتی علاقوںمیں کشمیریوںکو بھارت کے فوجی محاصرے اور مواصلاتی پابندیوںکی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطا بق کشمیریوںکو سخت پابندیوں کے باعث خوراک اور ادویات سمیت اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے، مسلسل لاک ڈاﺅن اور ایمبولینسوںکی عدم دستیابی کی وجہ سے بعض افرادبروقت ہسپتال نہ لے جانے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطا بق لوگوںکو موبائل او ر انٹرنیٹ سروسز سمیت ذرائع مواصلات اورپبلک ٹرانسپورٹ معطل ہونے کے باعث مقبوضہ علاقے اور مقبوضہ علاقے سے باہر اپنے پیاروں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔دوسری جانب امریکی سینیٹر میگی حسن نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے طریقے تلاش کرنے پر زوردیا ہے۔ سینیٹر میگی حسن نے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہاکہ انہوںنے حال ہی میں آزاد جموںوکشمیر کاد ورہ کیا ہے اورکشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں انہوںنے کہاکہ دو نوںاطراف صورتحال میں بہتری کے طریقے تلاش کرناضروری ہے۔میگی حسن نے کہاکہ وہ اب بھارت کا دورہ کر رہی ہیںجہاں وہ صورتحال اور بین الاقوامی تجارت کے بارے میں مزید تبادلہ خیال کیلئے حکام سے ملاقاتیں کریںگی۔ 

مقبوضہ کشمیر/امریکی سینیٹر

مزید : صفحہ اول


loading...