وزیراعظم 17 اکتوبر کو کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کر ےں گے

 وزیراعظم 17 اکتوبر کو کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کر ےں گے

 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے 17 اکتوبر کو کامیاب جوان پروگرام کے افتتاح کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہوگی ، نوجوانوں کی تعمیر و ترقی سے ملک کو آگے لیجانے میں مدد ملے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کی اہم ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعظم کوعثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے 17 اکتوبر کو کامیاب جوان پروگرام کے افتتاح کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کامیاب جوان یوتھ کاسب سے بڑافلاحی پروگرام ہو گا، نوجوانوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہو گی۔وزیراعظم نے کہاکہ نوجوانوں کی تعمیر و ترقی سے ملک کو آگے لیجانے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا منصوبے سے لاکھوں نوجوان براہ راست مستفیدہوسکیں گے، وزیراعظم کی مشاورت سے لانچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، منصوبہ نوجوانوں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم 

مزید : صفحہ اول


loading...