افغانستان، فورسز کی کارروائی میں جنوبی ایشیاء القاعدہ کا سربراہ بھارتی نژاد دہشتگرد عاصم عمر ہلاک 

    افغانستان، فورسز کی کارروائی میں جنوبی ایشیاء القاعدہ کا سربراہ بھارتی ...

کابل(آئی این پی)افغان اور نیٹو فورسز کی مشترکہ کارروائی میں بھارتی نژاد جنوبی ایشیاء القاعدہ کا سربراہ ثناء الحق المعروف عاصم عمر ہلاک ہو گیا،عاصم عمر جہادی لٹریچر پر مشتمل 4کتابوں کے مصنف بھی تھے، عاصم عمر کی ہلاکت 23ستمبر2019 کوہوئی جبکہ باقاعدہ اعلان 8اکتوبر 2019کو کیا گیا، ثناء الحق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک کسان گھرانے سے تعلق رکھتے تھے، 1995میں بھارت سے القاعدہ میں شرکت کی غرض سے فرار ہوئے، 2014میں ایمن الظواہری نے عاصم عمر کو بھارت، بنگلہ دیش اور میانمار میں القیس ونگ کا سربراہ مقرر کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ایشیا القاعدہ کے سربراہ اور بھارتی نژاد دہشت گرد امریکی و افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک ہو گیا۔عاصم عمر جہادی لٹریچر پر مشتمل 4کتابوں کے مصنف بھی تھے۔عاصم عمر1991میں دیوبند میں دارالعلوم مدرسے سے فارغ التحصیل ہوئے۔ 1995میں وہ اپنے خاندان سے تمام تعلقات توڑ کر نئی جہادی زندگی شروع کرنے کیلئے غائب ہوگیاتھا۔ستمبر 2014میں  القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے بھارت ، میانمار اور بنگلہ دیش میں القیس کے نام سے کارروائیوں کا آغاز کا اعلان کیا اور ایک ویڈیو پیغام میں عمر کو اس یونٹ کا سربراہ نامزد کیا۔

بھارتی دہشتگرد ہلاک

مزید : صفحہ اول


loading...