چین کا اصولی موقف مقبوضہ کشمیر کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار: فردوس عاشق

چین کا اصولی موقف مقبوضہ کشمیر کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار: فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کو 2 ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا، وادی جنت نظیر جیل میں تبدیل اور کشمیریوں کا کاروبار زندگی مفلوج ہے۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی افواج انسانیت کی تذلیل کر رہی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چین نے کشمیر کو تاریخ کا متنازعہ مقدمہ قرار دے کر بھارتی موقف مسترد کردیا ہے، سلامتی کونسل کے مستقل رکن کا یہ اصولی موقف مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے لئے مکمل یکجہتی کا اظہار ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ آئرن برادرز کی عظیم دوستی کا مظہر ہے، مظلوم کشمیریوں کی بھرپور حمایت پر ہم چین کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -