اولمپکس کوالیفائرمیں شرکت کیلئے19رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

  اولمپکس کوالیفائرمیں شرکت کیلئے19رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اولمپکس کوالیفائرمیں شرکت کیلئے چیئرمین سیلیکشن کمیٹی منظور حسین جونیئر نے 19 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا.تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں اولمپکس کوالیفائرراوڈ میں شرکت کیلئے 35 کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے گئے.جس کے بعد چیئرمین سیلیکشن کمیٹی منظور حسین جونیئر نے منتخب 19 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا.اس موقع پر صدر پی ایچ ایف بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل محمد آصف باجوہ,سیلیکشن کمیٹی کے ممبران کلیم اللہ، ایاز محمود، خالد حمید، ناصر علی اور وسیم فیروز و دیگرموجود تھے. چیئرمین سیلیکشن کمیٹی منظور حسین جونیئر نے بحیثیت کپتان رضوان سینئرکا اعلان کیا.جبکہ اٹھارہ رکنی ٹیم میں وقار (گول کیپر)، امجد علی (گول کیپر)، مبشر علی، رضوان علی، عماد بٹ (نائب کپتان)، ابوبکر محمود، معین شکیل، تسور عباس، اظفر یعقوب، راشد محمود، علی شان، اعجاز احمد، عمر بھٹہ، محمد رضوان سینئر (کپتان)، رانا سہیل، رانا وحید، غضنفر علی، حماد انجم، عرفان سینئرشامل ہیں.


پاکستان 22 اور 23 اکتوبر کو جرمنی کے خلاف دو پریکٹس میچ کھیلے گا۔ اس کے بعد 26 اور 27 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف اولمپک کوالیفاء میچز میں شرکت کے لئے نیدرلینڈ روانہ ہوں گے۔

منیجر / ہیڈ کوچ: اولمپین خواجہ جنید
کوچز: وسیم احمد، ظہیر احمد بابر، اجمل خان لودھی اور سمیر حسین
ویڈیو تجزیہ کار: ندیم لودھی
ڈاکٹر: اسد عباس شاہ
ٹرینر: جیسی ولسن ورک مین