قومی ٹیم کو عبدالرزاق جیسے بیٹنگ کوچ کی ضرورت ہے،یونس خان

قومی ٹیم کو عبدالرزاق جیسے بیٹنگ کوچ کی ضرورت ہے،یونس خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(یوین پی)سابق قومی کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں عبدالرزاق جیسے جارحانہ انداز کے بیٹنگ کوچ کی ضرورت ہے کیونکہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی قیادت کرنے والے مصباح الحق سمیت ڈریسنگ روم میں موجود بڑے دماغ کچھ نہیں کر سکے جب سری لنکا کیخلاف پہلے سے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ تک ایک جیسی غلطیاں دہرائی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک تو بیٹسمینوں کو بہت کچھ سیکھ لینا چاہئے تھا لیکن سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ کب تک مار کھائیں گے۔