بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا کاحکومتی دعویٰ مسترد کر دیا

بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا کاحکومتی دعویٰ مسترد کر دیا

نئی دہلی (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں سب بہتر ہونے کے بھارتی حکومت کے دعوے کو ان کے اپنے ہی میڈیا نے جھٹلا دیا۔بھارتی نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی حکومت کے مقبوضہ وادی میں سب اچھا ہونے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔بھارتی چینل کی رپورٹ کے مطابق 5 اگست سے اب تک وادی میں پتھراؤ کے 306 واقعات پیش آئے ہیں۔رپورٹ میں بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے اب تک کوئی گولی نہ چلنے کے دعوے کو بھی مسترد کیا گیا ہے اور 4 ستمبر کو پیلٹ سے زخمی ہو کر دم توڑنے والے کشمیری نوجوان اسرار احمدکا تذکرہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب کشمیریوں نے قابض بھارتی حکومت کے ٹریول ایڈوائزی ختم کرنے کے اقدام کو بھی دھوکا قرار دیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں سفری پابندیاں ختم کرنے پر کشمیریوں کا کہنا ہے کہ اس اعلان کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سفری پابندیاں ختم کرنے کا نام نہاد انتظامیہ کا فیصلہ ناکام ثابت ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا

مزید : صفحہ اول


loading...