7 رکنی قومی ایشین ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ میں شرکت کریگی

    7 رکنی قومی ایشین ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ میں شرکت کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز ارحمن نے کہا ہے کہ7 رکنی قومی ایشین ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ میں شرکت کریگی۔گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ 20 سے 30 اکتوبر تک کویت میں کھیلی جائیگی جس میں 16 ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں میزبان کویت، پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، فلپائن، ملائیشیا، قطر، متحدہ عرب امارات، ایران، افغانستان، بحرین، سعودی عرب، چین، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور مکاؤ شامل ہیں،چمپئن شپ میں مختلف تین کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں سنگلز، ڈبلز اور ٹیم ایونٹ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم سات کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں محمد صالح،ا حمر عباس سڈھرا، علی سوریا، امجد محمود، عبداللہ، دنیال شاہ اور ساجد شاہ شامل ہیں، ٹیم کے ہمراہ خواجہ احمد بطور منیجر ہونگے،قومی ٹیم 19 اکتوبر کو کویت روانہ ہوگی۔