آئیکانے فیوریس ایف سی کوشکست دیکرفٹ سول میچ کا فائنل جیت لیا

  آئیکانے فیوریس ایف سی کوشکست دیکرفٹ سول میچ کا فائنل جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سماجی تنظیم برگد اور نجی یونیورسٹی کے اشتراک سے نوجوانوں کیلئے مختصر نوعیت کے فٹبال گیم (فٹ سول) کا انعقاد ماڈل ٹاؤن کے نجی فٹ بال گراؤنڈ میں کیا گیا۔جس کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے ذریعے مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنا اور پاکستان کی ثقافت کا فروغ تھا۔تقریب میں قومی، بین الاقوامی اور پاکستان کی اقلیتوں سمیت چھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں فلسطین، سعودیہ عرب، پاکستان، ہنزہ، گلگت بلتستان اور اقلیتوں کی نمائندگی کرنے والی ٹیم بھی شامل تھی۔فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں آئیکا اور فیوریس ایف سی میں کانٹے دار مقابلہ ہوا جبکہ آئیکا نے حریف ٹیم فیوریس ایف سی کو ایک کے مقابلے چار گولز سے شکست دی۔جتنے والی ٹیم میں دس ہزرا جبکہ فائنل میں پہنچنے والی دوسرے ٹیم میں پانچ ہزار روپے بطور انعام تقسیم کیے گئے۔تقریب میں حصہ لینے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹ کا انعقاد ایک بہترین اقدام ہے اس سے نوجوان نسل میں آگے بڑھنے کا جذبہ بڑھتا اور ان میں اعتماد کی فضا ء بحال ہوتی ہے۔کھیلوں کے ذریعے نہ صرف جسمانی بلکہ نفسیاتی زندگی پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے کیلئے ضروری ہے کہ وہاں کے نوجوانوں کو با اختیار بنائیں اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جائے۔پاکستان ایک پر امن ملک ہے ہماری طرح دوسری ٹیموں کو بھی یہاں آکر کھیلنا چاہئے۔

برگد کی جانب سے منعقد کی جانے والی اس تقریب کوقومی اور بین الاقوامی کھلا ڑیوں نے خوب سراہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...