نیشنل گیمز‘ بلوچستان تھروبال ٹیموں کے چناؤ کیلئے ایک روزہ اوپن ٹرائلز آج ہونگے

    نیشنل گیمز‘ بلوچستان تھروبال ٹیموں کے چناؤ کیلئے ایک روزہ اوپن ٹرائلز ...

اسلام آباد (این این آئی) بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل گیمز کے لئے بلوچستان مرد اور خواتین تھروبال ٹیموں کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز (آج) ہفتہ کو ہونگے۔ بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کی صدر مس اختر نے بتایاکہ خواتین ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز صبح 10 بجے سے اور مردوں کی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز شام ساڑھے تین بجے پی ایس بی تھروبال گراونڈ کوئٹہ میں ہونگے، ٹرائلز میں شرکت کی خواہش رکھنے والے مرد اور خواتین کھلاڑی کو شناختی کارڈ یا ب فارم اور اجازت نامہ اپنے ہمراہ لانا ضروری ہوگا، اس کے علاوہ ٹرائلز دینے کے مجاز نہیں ہونگے انہوں نیکہا کہ منتخب ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ (کل) اتوار سے شروع ہونگے جس میں کوچز جدید اور اعلی تربیت دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...