سٹیوسمتھ 3سال بعد صفر پر آؤٹ

  سٹیوسمتھ 3سال بعد صفر پر آؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین(آئی این پی)آسٹریلیا کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ کے عالمی نمبر ایک بیٹسمین سٹیو سمتھ گزشتہ 3 سالوں کے دوران پہلی مرتبہ ناکامی سے دوچار ہوگئے۔اس مرتبہ یہ منفرد ناکامی ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بطور بیٹسمین رہی جس کے بارے میں کرکٹ آسٹریلیا نے ٹوئٹ بھی کیا۔ٹوئٹر پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک ویڈیو شائع کی گئی

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیو ساتھ ویلز کی نمائندگی کرتے ہوئے کوئنزلینڈ کے بالر کیمرون گینن نے انہیں آٹ کردیا۔اس ٹوئٹ میں انہوں لکھا کہ سمتھ بالآخر ایک انسان ہی ہیں جو گابا کے میدان میں شیفلڈ شیلڈ کے ایک میچ میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔نومبر 2016 کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں سٹیو سمتھ پہلی مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل پرتھ کے مقام پر جنوبی افریقا کیخلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سٹیو سمتھ سپنر کیشو مہاراج کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ رواں برس سٹیو سمتھ انگلینڈ کیخلاف ایشز سیریز میں 774 رنز سکور کرکے نمایاں بیٹسمین رہے۔اس سیریز کے دوران سٹیو سمتھ نے 2 سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری بھی سکور کی تھی۔یہ سیریز برابری پر ختم ہوئی تاہم گزشتہ ایشز جیتنے کی وجہ سے یہ ٹرافی آسٹریلیا کے ہی پاس رہی۔