نسٹ سنٹر برائے بین الاقوامی امن و استحکام میں گول میز کانفرنس 

نسٹ سنٹر برائے بین الاقوامی امن و استحکام میں گول میز کانفرنس 

اسلام آباد(پ ر)12اکتوبر 2019، نسٹ سنٹر برائے بین الاقوامی امن و استحکام نے ہینس سیڈل فاؤنڈیشن (HSF)پاکستان چیپٹر کے تعاون سے گزشتہ روز ”پاکستان میں جبری نقل مکانی کے محرکات“ اندرونی نقل مکانی اور پناہ گزین تحریکیں“ کے موضوع پر ایک گول میز کانفرنس منعقد کی۔ جس میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے نمائندے مسٹر ایگور ایفانسک نے کلیدی مقرر کے طور پر شرکت کی۔ کانفرنس کے دو سیشن ہوئے پہلے سیشن میں ”اندرونی نقل مکانی کے تجربے“ پر توجہ دی گئی اور گفتگو ہوئی دوسرے سیشن میں ”پاکستان میں افغان مہاجرین کے طویل بحران کے پائیدار حل“ کی تلاش پر گفتگو کا محور تھا۔ اس گول میز کانفرنس میں پالیسی ساز اور عملدرآمد سے متعلق اور اس موضوع پر جامع معلومات رکھنے والے ممتاز مقررین نے شرکت کی۔جن میں لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) آصف یاسین ملک، بریگیڈئر آفتاب احمد قریشی، سید اختر علی شاہ، احسن غنی، رستم شاہ مہمند، ڈاکٹر عدنان رفیق، محترمہ شاد بیگم، ڈاکٹر سہیل احمد اور محترمہ مناحل طاہر شامل تھے۔ اس کانفرنس میں وسیع اتفاق رائے تھا کہ چونکہ پاکستان جبری نقل مکانی اور اس کے چیلنجز سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتا ہے۔ اس لئے مقامی طور پر بے گھر ہونیوالے افراد اور مہاجرین کے بارے میں مقامی متعلقہ انتظامیہ کو مزید واضع نظریہ کیساتھ آگے بڑھنا چاہئے۔

گول میز کانفرنس

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...