نیمار برازیل کی جانب سے 100میچ کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

  نیمار برازیل کی جانب سے 100میچ کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

اسلام آباد(آئی این پی)برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار نے اپنی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔نیمار جونیئر ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور اپنے بہترین کھیل کی وجہ سے ہی عالمی شہرت یافتہ میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے ہم پلہ سمجھے جاتے ہیں۔نیمار کلب فٹبال کھیلنے کے ساتھ ساتھ برازیل کی بین الاقوامی ٹیم کے لیے بھی دستیاب ہیں تاہم انہوں نے اپنی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے میچز کی سنچری مکمل کرلی۔برازیلین ٹیم اس وقت سنگاپور میں موجود ہے جہاں اس کا مقابلہ افریقی ٹیم سینگال سے ایک دوستانہ میچ میں ہوا جو 1-1سے ڈرا ہوگیا۔اس میچ میں نیمار کوئی گول اسکور کرنے میں تو ناکام رہے تاہم 100ویں مرتبہ برازیل کی نمائندگی کرنے پر انہیں نیا اعزاز حاصل ہوگیا۔

نیمار 100میچوں برازیل کی نمائندگی کرنے والے ساتویں اور کم عمر ترین فٹبالر بن گئے۔انہوں نے 5مرتبہ کی عالمی چیمپیئن ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 61گول بھی اسکور کیے برازیل کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

٭٭٭٭٭

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...