نوویک جوکووچ شنگھا ئی ماسٹرزاوپن ٹنیس مینزسنگلز کوارٹرفائنل میں ہار کرباہر

نوویک جوکووچ شنگھا ئی ماسٹرزاوپن ٹنیس مینزسنگلز کوارٹرفائنل میں ہار کرباہر

شنگھائی(اے پی پی) سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہرگئے۔ چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں یونانی کھلاڑی سٹیفانوس کا مقابلہ عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ سے تھا جس میں سٹیفانوس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سربین نوویک جوکووچ کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 3-6 شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں روس کے ڈینئل مڈویڈوف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اطالوی حریف کھلاڑی فابیو فوگنینی کو ٹائی بریک پر 6-3 اور 7-6(7-4) سے زیر کر کے ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سٹیفانوس کا سیمی فائنل میں (آج) ہفتہ کو روسی کھلاڑی مڈویڈوف سے مقابلہ ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...