قومی ٹیم ساؤتھ ایشین انڈر-16 گرلز چمپئن شپ میں شرکت کرے گی،مدثر آرائیں

  قومی ٹیم ساؤتھ ایشین انڈر-16 گرلز چمپئن شپ میں شرکت کرے گی،مدثر آرائیں

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم ساؤتھ ایشین انڈر-16 گرلز چمپئن شپ میں شرکت کریگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ یہ چمپئن شپ رواں سال 19 سے 22 اکتوبر سے کھٹمنڈو نیپال میں کھیلی جائیگی اور چمپئن شپ میں 6 ممالک کی ٹیموں کی کھلاڑی حصہ لے لیں گی۔ جن میں پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا، بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال شامل ہیں۔ 18 اکتوبر کو چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ ہوگی جس چمپئن شپ کے قوانین اور ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے جس میں 15 کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں اور ان کھلاڑیوں کو کوچز شازیہ یوسف اور انوار احمد انصاری تربیت دے رہی ہیں اور 12 رکنی قومی ٹیم کی کھلاڑیوں کا اعلان 13 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم 15 اکتوبر کو نیپال روانہ ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...