رابرٹ فاراح اور جان سباسٹین شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  رابرٹ فاراح اور جان سباسٹین شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی ...

شنگھائی(اے پی پی) رابرٹ فاراح اور انکے ہم وطن جوڑی دار جان سباسٹین پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ کولمبین جوڑی اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں پہنچ گئی۔ انہوں نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں برازیل کے برونو سواریز اور انکے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک کو شکست دی۔ چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں رابرٹ فاراح اور انکے ہم وطن کولمبین جوڑی دار جان سباسٹین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برازیلین برونو سواریز اور انکے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...