پونے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری،کوہلی نے کئی ریکارڈز توڑ دئیے

  پونے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری،کوہلی نے کئی ریکارڈز توڑ دئیے

پونے(آئی این پی)بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلوی لیجنڈ سر ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ توڑ دیا۔ویرات کوہلی نے پونے میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز ناقابل شکست 254رنز بنائے، جو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔آسٹریلیا کے مائیکل کلارک، سری لنکا کے مہیلا جے وردنے، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور جنوبی افریقا کے گریم اسمتھ نے سات، سات مرتبہ یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔بھارتی کپتان نے پونے ٹیسٹ کے دوسرے روز صرف یہی نہیں بلکہ تیز ترین 26ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں، جس کے بعد انہوں نے سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ویرات کوہلی نے بحیثیت کپتان 19ٹیسٹ سنچریاں بناکر آسٹریلیا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین رکی پونٹنگ کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔اس کے علاوہ ویرات کوہلی بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں کپتان کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے مجموعی طور پر 40 سنچریاں اسکور کرنے والے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔

وہ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کا بین الاقوامی کرکٹ میں بحیثیت کپتان سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے صرف دو سنچریز کی دوری پر ہیں۔

خبرنمبر 213………… 11 اکتوبر2019ء…………

بھارت ویمن نے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن کو 5وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

ممبئی(آئی این پی)بھارت ویمن نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ ویمن کو 5وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 247رنز بنائے، لارا ولورت 69رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، بھارت کی جانب سے شیکھا پانڈے، ایکتا بشٹ اور پونم یادیو نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں بھارت ویمن نے ہدف 48اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان متھیلی راج نے 66اور پونم رت نے 65رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، یبونگا کھاکا نے تین وکٹیں حاصل کیں، پونم رت کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دی گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...