حکومت نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیا ، ایمل ولی خان 

حکومت نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیا ، ایمل ولی خان 

نوشہرہ ( بےوررپورٹ ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے اور ملک کی ستر سالہ تاریخ میں اتنی بدترین اور نااہل حکومت نہیں دیکھی تھی عمران خان نے کشمیر کا سودا کرکے عوام کو بےوقوف بنانے کےلئے جلسے و جلوس اور سیاسی رہنماوں کو گرفتار کر کے رائے عامہ کو گمرا ہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم نے مولانا فضل الرحمان کی آزادی مارچ کے حماےت کا اعلان کیا ہے این پی کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ اس مارچ میں کس انداز سے شرکت کی جائے بےروزگاری کے خاتمے کےلئے لنگر خانوں کی نہیں کارخانوں کی ضرورت ہے موجودہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پورا ملک خصوصاً خیبر پختونخواہ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گےا ہے کیونکہ ملک کی تمام مشنری مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے جن اداروں نے ان کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا ہے وہ بھی اس ملک پر رحم کریں اور ملک کو تباہی سے بچائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ اضاخیل بالا میں ایک بہت بڑے ضلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین ۔ ضلعی صدر جمال خان خٹک ، جنرل سیکرٹری انجینئر حامد علی خان ، تحصیل نوشہرہ صدر زاہد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے جو کہ عمران کے مفاد میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویدار وں نے عوام کےلئے کچھ نہیں کیا پرویز خٹک عوامی نہیں بلکہ ہوائی اکثرےت سے کامیاب ہونے والے سیاست دان ہے اور ہوائی اکثرےت سے کامیاب ہونے والے کھبی عوامی مفاد کےلئے کام نہیں کرتے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...