مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں کااجلاس آج ماڈل ٹاؤن میں طلب
لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس آج(ہفتہ) کے روز ماڈل ٹاؤن میں طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف رہنماؤں کوپارٹی قائد محمد نواز شریف کی جانب بھجوائے گئے خط کے مندرجات سے آگاہ کرینگے او راس کے تناظر میں آزادی مارچ کی تیاریوں کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کو بتایاتھاکہ شہباز شریف ہفتہ کے روزپارٹی اجلاس منعقد کر یں گے اور انہیں خط میں سب لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا۔
اجلاس طلب