پولیس پر تشدد سے متعلق کیس، کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

پولیس پر تشدد سے متعلق کیس، کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
پولیس پر تشدد سے متعلق کیس، کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ نے پولیس پر تشدد سے متعلق کیس میں کیپٹن (ر)صفدر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق سیشن کورٹ میں پولیس پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔واضح رہے کہ مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیپٹن صفدر نے کارکنوں کو حراست میں لینے پر پولیس اہلکاروں سے الجھنے کی کوشش کی تھی جس پر ان کیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...