بیوہ خاتون کے ناجائز تعلقات، 13 سالہ حافظ قرآن نے اس شخص کو گھر آنے سے روکا تو ماں نے آشنا کیساتھ مل کر کیا سلوک کیا؟ ہرآنکھ نم ہوگئی
خانیوال(ویب ڈیسک) سنگدل ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے 13 سالہ بیٹے کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق خانیوال میں سنگدل ماں نے اپنے بیٹے کو آشنا کی مدد سے قتل کرکے نہر میں پھینک دیا۔ ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک نے بتایا ہے کہ چک شیر خان کی رہائشی خاتون بیوہ فیضاں بی بی نے اپنے بیٹے حافظ رضوان کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ صدر کبیروالا میں درج کروائی تھی، تاہم لاپتہ ہونے والے حافظ رضوان کی لاش 10 روز قبل نہر سے برآمد ہوئی۔ڈی پی او کے مطابق شک گزرنے پر ماں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو ابتدائی تفتیش میں مقتول رضوان کی والدہ فیضاں بی بی نے اعتراف کیا کہ اس کے اسلم نامی شخص کے ساتھ تعلقات تھے اور بیٹا اسلم کو گھر آنے سے روکتا تھا، جس پر میں نے اسلم کے ساتھ مل کر بیٹے کو قتل کرکے نہر میں پھینک دیا۔