مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر سے پہلے کیا کرسکتے ہیں ؟ سینئر صحافی حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا

مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر سے پہلے کیا کرسکتے ہیں ؟ سینئر صحافی حامد میر نے ...
مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر سے پہلے کیا کرسکتے ہیں ؟ سینئر صحافی حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر سے پہلے یوٹرن لے سکتے ہیں ۔

نجی ٹی وی ” ہم نیوز “ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے دعویٰ کیا کہ ہمیں ایک بہت ہی ذمہ دار شخص نے بتایا ہے کہ 27 اکتوبر سے پہلے مولانا صاحب یوٹر ن مار لیں گے اور جب یہ بات ہو گی اس وقت وہاں کاشف عباسی اور محمد مالک صاحب بھی موجود تھے۔سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ 2014 میں میرا بھی یہی خیال تھا کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں آنا چاہیے اور جلسہ کرنا چاہیے لیکن دھر نادیں اور آج بھی میرا یہی موقف ہے کہ مولانا فضل الرحمان جلسہ کریں لیکن وہ دھرنا نہ دیں ۔

اسمبلیوں سے استعفے دینے سے متعلق سوال کے جواب میں جے یو آئی ف کے حافظ حمداللہ نے کہا کہ اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن کا تھا۔ ہمارا مو¿قف پہلے بھی یہی تھا کہ اسمبلیوں میں نہیں جانا چاہیے ہم اب بھی یہی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں دو نکات پر متفق ہیں پہلا نکتہ یہ کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے یہ حکومت غیر آئینی ہے،دوسرا نکتہ یہ ہے کہ اس ملک میں کسی کی مداخلت کے بغیر صاف و شفاف انتخابات ہونے چاہئیں ۔

مزید : قومی


loading...