العزیزیہ ریفرنس ،نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 29 اکتوبرکو سماعت کیلئے مقرر

العزیزیہ ریفرنس ،نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 29 اکتوبرکو سماعت کیلئے مقرر
العزیزیہ ریفرنس ،نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 29 اکتوبرکو سماعت کیلئے مقرر

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیل 29اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی،نیب کی نوازشریف کی سزا بڑھانے کیلئے اپیل پر بھی سماعت29 اکتوبر کو ہوگی،اسلام آبادہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی،عدالت نے جج ویڈیو کیس میں نوازشریف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر ڈویژنل بنچ سماعت کرے گا،نوازشریف نے جج ویڈیو کیس کے تناطر میں ریلیف کی درخواست دائر کر رکھی ہے ،عدالت نے نیب کو دو ہفتے میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...