مولانافضل الرحمان کے احتجاج کے حوالے سے پالیسی واضح ہے ،احتساب پر ڈیل ہوگی نہ کوئی شہربند ہوگا، فواد چودھری

مولانافضل الرحمان کے احتجاج کے حوالے سے پالیسی واضح ہے ،احتساب پر ڈیل ہوگی ...
مولانافضل الرحمان کے احتجاج کے حوالے سے پالیسی واضح ہے ،احتساب پر ڈیل ہوگی نہ کوئی شہربند ہوگا، فواد چودھری

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کے احتجاج کے حوالے سے پالیسی واضح ہے ، حکومت مذاکرات کرے گی ،مدرسے کے بچوں کوچارے کے طورپراستعمال نہیں ہونے دیں گے ، احتساب پر ڈیل ہوگی نہ کوئی شہربند ہوگا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ فضل الرحمان کے احتجاج کے حوالے سے پالیسی واضح ہے ،احتجاج سیاسی حق ہے ،آئین اورسپریم کوٹ فیصلوں کے مطابق چلیں تواحتجاج پرکوئی اعتراض نہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کرے گی ، مدرسے کے بچوں کوچارے کے طورپراستعمال نہیں ہونے دیں گے ، فواد چودھری نے کہا کہ احتساب پر ڈیل ہوگی نہ کوئی شہربند ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...