اثاثہ جات کیس،احتساب عدالت کا آغا سراج درانی کیخلاف ریفرنس کا ٹرائل تیز کرنے کا حکم ،اہلخانہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

اثاثہ جات کیس،احتساب عدالت کا آغا سراج درانی کیخلاف ریفرنس کا ٹرائل تیز کرنے ...
اثاثہ جات کیس،احتساب عدالت کا آغا سراج درانی کیخلاف ریفرنس کا ٹرائل تیز کرنے کا حکم ،اہلخانہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت کراچی نے سپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کیخلاف ریفرنس کا ٹرائل تیز کرنے کا حکم دیدیا اور آغاسراج درانی کے اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،عدالت نے کہا کہ مفرورملزمان گرفتارنہ ہوئے تو انہیں کیس سے الگ کردیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،نیب تفتیشی افسر نے 12 مفرور ملزموں کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی ،تفتیشی افسر نے کہا کہ آغاسراج درانی کے اہلخانہ بیرون ملک ہو چکے ہیں ، سفری ریکارڈ کے مطابق آغا سراج درانی کے اہلخانہ امریکا گئے ،آغا سراج درانی کے فرنٹ مین سمیت دیگرملزم بھی مفرور ہیں،غلام مرتضیٰ اور منور علی بھی مفرور ملزموں میں شامل ہیں ۔

عدالت نے آغاسراج کیخلاف ریفرنس کا ٹرائل تیز کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے کہا کہ مفرورملزمان گرفتارنہ ہوئے تو انہیں کیس سے الگ کردیا جائے،عدالت نے آغا سراج کی اہلیہ ناہید درانی ،بیٹے آغا شہبازعلی خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت نے سپیکر سندھ اسمبلی کی بیٹیوں صنم درانی، سارہ درانی ،شہانہ درانی اور سونیا درانی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...