ماتحت افسران شہری کی شکایت کوبغیرنتیجہ نمٹانہیں سکتا،وزیراعظم عمران خان

ماتحت افسران شہری کی شکایت کوبغیرنتیجہ نمٹانہیں سکتا،وزیراعظم عمران خان
ماتحت افسران شہری کی شکایت کوبغیرنتیجہ نمٹانہیں سکتا،وزیراعظم عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماتحت افسران شہری کی شکایت کوبغیرنتیجہ نمٹانہیں سکتا،کوئی بھی شکایات نمٹانے سے قبل مجازافسرکی اجازت ضروری ہوگی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہے،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کوحل یاختم کرنےکافیصلہ مجازافسرہی کرےگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آفس کوغیرمجازاہلکاروں کی شہریوں کی شکایات کوبغیرحل نمٹانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے سے متعلق احتساب شروع ہو گیا،وزیراعظم آفس نے تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو مراسلہ جاری کردیاہے،مراسلہ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماتحت افسران شہری کی شکایت کوبغیرنتیجہ نمٹانہیں سکتا،کوئی بھی شکایات نمٹانے سے قبل مجازافسرکی اجازت ضروری ہوگی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہے،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کوحل یاختم کرنےکافیصلہ مجاز افسرہی کرےگا۔