عمران خان کے دورہ ایران سے متعلق ایرانی وزیر خارجہ کا موقف بھی سامنے آ گیا

عمران خان کے دورہ ایران سے متعلق ایرانی وزیر خارجہ کا موقف بھی سامنے آ گیا
عمران خان کے دورہ ایران سے متعلق ایرانی وزیر خارجہ کا موقف بھی سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا ہمسایہ ملک ہے ،سعودی عرب کیساتھ ثالثی کے تحت بات چیت کو تیار ہیں ،سعودی عرب کیساتھ ثالثی کروانے پر پاکستانی کردار کی حمایت کرتے ہیں ۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ترک میڈیا کو انٹر ویو دیا جس دوران صحافی نے ان سے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران سے متعلق سوال بھی کیا ، جواد ظریف نے جواب دیتے ہوئے عمران خان کی ایران سعودیہ ثالثی کیلئے کوشش کا خیر مقدم کیا ۔ان کا کہناتھا کہ سعودی عرب اور ایران کے پاس بات چیت کے علاوہ دوسری چوائس نہیں ہے ، ہمیشہ سے ہی پڑوسی ملک سعودی عرب کے ساتھ ثالثی یا مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، ہم سعودی عب کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، سعودی عرب ہمارا ہمسایہ ملک ہے ، ہم نے کبھی ثالثی کو مسترد نہیں کیا ہے ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان حال ہی میں چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں تاہم یہ خبریں بھی آ رہی تھیں کہ وہ چین سے سیدھے سعودی عرب چلے جائیں گے لیکن اب بتایا جارہاہے کہ وہ سعودی عرب کے بعد ایران کا بھی دورہ کریں گے ۔

مزید :

قومی -