اولمپکس کوالیفائر‘19رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان ‘رضوان سینئر کپتان مقرر

اولمپکس کوالیفائر‘19رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان ‘رضوان سینئر کپتان مقرر
اولمپکس کوالیفائر‘19رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان ‘رضوان سینئر کپتان مقرر

  


لاہور( ویب ڈیسک) اولمپکس کوالیفائرمیں شرکت کیلئے چیئرمین سلیکشن کمیٹی منظور حسین جونیئر نے 19 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا۔سابق کپتان اور ماضی میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ایم عرفان سینئر تربیتی کیمپ میں رپورٹ کیے بغیر قومی سکواڈ کا حصہ بن گئے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں 35 کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے گئے جس کے بعد 19 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔ صدر پی ایچ ایف بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل محمد آصف باجوہ‘سلیکشن کمیٹی کے ممبران کلیم اللہ ، ایاز محمود ، خالد حمید ، ناصر علی اور وسیم فیروز و دیگرموجود تھے۔ چیئرمین سلیکشن کمیٹی منظور حسین جونیئر نے بحیثیت کپتان رضوان سینئرکا اعلان کیاجبکہ اٹھارہ رکنی ٹیم میں وقار (گول کیپر) ، امجد علی (گول کیپر) ، مبشر علی ، رضوان علی ، عماد بٹ (نائب کپتان) ، ابوبکر محمود ، معین شکیل ، تصور عباس ، اظفر یعقوب ، راشد محمود ، علی شان ، اعجاز احمد ، عمر بھٹہ ، محمد رضوان سینئر (کپتان) ، رانا سہیل ، رانا وحید ، غضنفر علی ، حماد انجم ، عرفان سینئرشامل ہیں۔پاکستان 22 اور 23 اکتوبر کو جرمنی کیخلاف دو پریکٹس میچ کھیلے گا۔ 26 اور 27 اکتوبر کو ہالینڈ کیخلاف اولمپک کوالیفاءمیچز میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے۔منیجر / ہیڈ کوچ: اولمپین خواجہ جنید، کوچز: وسیم احمد ، ظہیر احمد بابر ، اجمل خان لودھی اور سمیر حسین، ویڈیو تجزیہ کار: ندیم لودھی، ڈاکٹر: اسد عباس شاہ، ٹرینر: جیسی ولسن ورک مین شامل ہیں۔

مزید : کھیل


loading...