”میں نے بیجنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کو پکڑ لیا اور کہا ۔۔“ شیخ رشید نے بڑا بیان جاری کر دیا

”میں نے بیجنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کو پکڑ لیا اور کہا ۔۔“ شیخ رشید ...
”میں نے بیجنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کو پکڑ لیا اور کہا ۔۔“ شیخ رشید نے بڑا بیان جاری کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ میں نے بیجنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو پکڑ لیا اور کہا کہ میری سروس سب سے زیادہ ہے ، میں کالج چھوڑ کر گراونڈ میں بیٹھا ہوتا تھا تو اس وقت یہ سارے لوگ کالجوں میں داخل ہوئے ، میں نے سوچ سمجھ کر یہ بات کی ہے کہ جب وقت آیا تو یہ فیصلہ کریں گے کہ پاﺅ والا آتش بازی کا سامان استعمال کرناہے یا آدھا کلووالا ، میری انفارمیشن کئی لوگوں سے زیادہ بہترہوتی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن میں اپنی بات پر قائم ہوں کہ یہ آخری جنگ ہو گی ، آصف غفور سے کہا کہ میں بہتر سمجھتاہوں کہ عوام میں کیا بات کرنی ہے ، کشمیریو ں پر ظلم و ستم ہو گا تو یہ عوام خاموش تماشائی نہیں بنیں گے ، عوام ، عمران خان اور فوج کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ عمران خان اللہ کی مدد سے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے ۔

مزید : قومی


loading...