آزادی مارچ، نوازشریف کا پیغام جمعیت علمائے اسلام تک پہنچا دیا گیا، لیکن یہ کام حسین نواز نے نہیں کیا بلکہ دراصل ۔ ۔ ۔

آزادی مارچ، نوازشریف کا پیغام جمعیت علمائے اسلام تک پہنچا دیا گیا، لیکن یہ ...
آزادی مارچ، نوازشریف کا پیغام جمعیت علمائے اسلام تک پہنچا دیا گیا، لیکن یہ کام حسین نواز نے نہیں کیا بلکہ دراصل ۔ ۔ ۔

  


لاہور(خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نواز کا پیغام جمعیت علمائے اسلام کو پہنچا دیا گیا ہے اور  یہ  پیغام نوازشریف کے داما د کیپٹن صفدر نے پہنچایا ہے ، اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کو جے یو آئی سے رابطے کا ٹاسک سونپا  گیا ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق  جے یوآئی کے وفد سے  یہ ملاقات کیپٹن صفدر نے نوازشریف کی ہدایت پر کی ہے اور اس دوران  آزادی مارچ کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی اور اتفاق کیاگیا  کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی بنائی جائے گی ، اس ملاقات میں کیپٹن صفدر نے میاں نواز شریف کا اہم پیغام پہنچایا۔ جے یو آئی کے ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں اس بات پہ بھی اتفاق کیا گیا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے تاجروں وکلاء اور سول سوسائیٹی کی مشترکہ پروگرامات کیئے جائینگے ،کیپٹن صفدر نے کہا کہ پوری مسلم لیگ مولانا فضل الرحمن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے۔جے یو آئی کے وفد میں بلال احمد میر،حافظ غضنفر عزیز،حافظ عبدالرحمن،محمد خان،حافظ زین العابدین تھے،  یہ ملاقات جے یو آئی کے  بلال احمد میر کے گھر پر ہوئی ۔ 

مزید : قومی


loading...