" ہم یہ کام بھی کم خرچ پر کردیتے ہیں" چینی کمپنی نے حکومت پاکستان کو بڑی پیشکش کردی

" ہم یہ کام بھی کم خرچ پر کردیتے ہیں" چینی کمپنی نے حکومت پاکستان کو بڑی پیشکش ...

  


لاہور (ویب ڈیسک) چینی کمپنی نے پنجاب میں دو لاکھ گھر تعمیر کرنے کیلئے سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو پورا تحفظ دیں گے، چینی سرمایہ کاروں کی تجویز کا متعلقہ محکمے جائزہ لے کر اپنی حتمی سفارشات پیش کریں۔ ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزدار سے چین کے انٹرنیشنل گروپ انویسٹمنٹ ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین پروفیسر گوورونگ زونگ نے کی۔ چینی گروپ نے پنجاب کے ہاﺅسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ چینی گروپ کا کہنا تھا کہ کم آمدن والے خاندانوں کیلئے کم لاگت کے گھر تعمیر کرنے کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، پنجاب میں کم لاگت کے دو لاکھ گھر تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کا ہاﺅسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے، چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے، تحریک انصاف کی حکومت نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام جیسا انقلابی منصوبہ بنایا ہے۔ علاوہ ازیں عثمان بزدار سے مختلف شہروں سے آئے لوگوں نے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ فرداً فرداً شہریوں کے پاس گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترنے کیلئے صرف کام پر توجہ ہے اور شہریوں کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں، ماضی میں صرف چند شہروں کو وسائل دئیے گئے، دور دراز علاقوں کو انداز کیا گیا، سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام کے مسائل بڑھے اور مخصوص طبقہ امیر ہوتا گیا اور عام آدمی غریب، نئے پاکستان میں اس ظالمانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں، ہم باتیں نہیں کر کے دکھاتے ہیں، نیا پاکستان نئی سوچ اور نئے جذبوں سے عبارت ہے، شعبہ صحت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی 70 برس کی خرابیوں کو ٹھیک کررہی ہے اب شفاف قیادت اور شفاف حکومت ہے اور عوام کی امیدیں پوری کریں گے۔ اے پی پی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گزشتہ روز وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں صوبہ میں سیاست اور ترقی سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...