”جب میں یہ بات کرتاہوں تو عمران خا ن میرا مذاق اڑاتا ہے اور کہتا ہے یار یہ تو ۔۔“شیخ رشید نے حیران کن بات بتا دی

”جب میں یہ بات کرتاہوں تو عمران خا ن میرا مذاق اڑاتا ہے اور کہتا ہے یار یہ تو ...
”جب میں یہ بات کرتاہوں تو عمران خا ن میرا مذاق اڑاتا ہے اور کہتا ہے یار یہ تو ۔۔“شیخ رشید نے حیران کن بات بتا دی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر جیلوں میں موجود 6 لوگوں کو این آر او دیدیں تو اپوزیشن کی تحریک ٹھس ہو جائے گی، میں اندر سے چاہتاہوں کہ عمران خان اس معاملے کو دفع کریں لیکن وہ میرا مذاق اڑاتا ہے اور کہتاہے کہ یار تو یہ کہتا ہے ، میں ان سے کہتاہوں کہ سکھی رہو اور دفع کرو ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ گزشتہ ماہ ایک سال کے دوران مسافر ٹرینوں سے 10 ارب روپے کمائے ہیں ، ریلوے کا خسارہ 5 سال کے بجائے 3 سال میں ختم کر دیں گے، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے سے ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود پھنسنے جا رہے ہیں، 26 اکتوبر کو بتاو¿ں گا کہ مولانا کس کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نا شہباز کی بات فائنل ہے، نا مولانا فضل الرحمان کی اور نا ہی پیپلز پارٹی کی بات فائنل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ا±دھر بھی ہیں، اِدھر بھی، گیم ابھی فائنل نہیں ہوا اور اکھاڑے میں ابھی کوئی بھی نہیں اترا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جیلوں میں موجود 6 افراد کو این آر او دے دیں تو اپوزیشن کی تحریک ٹھس ہو جائے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ گرفتار سیاستدانوں کے خلاف سارے مقدمات پچھلی حکومتوں نے بنائے، عمران خان مقدمات بنائیں گے تو درودیوار ہل جائیں گے۔

مزید : قومی


loading...