پاکستان کا وہ خاندان جس کی 5 بہنیں سی ایس ایس افسر ہیں، کون کہاں تعینات ہے؟ تفصیلات منظرعام پر

پاکستان کا وہ خاندان جس کی 5 بہنیں سی ایس ایس افسر ہیں، کون کہاں تعینات ہے؟ ...
پاکستان کا وہ خاندان جس کی 5 بہنیں سی ایس ایس افسر ہیں، کون کہاں تعینات ہے؟ تفصیلات منظرعام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اے پی پی) سی ایس ایس امتحان برائے 2019ءکے نتائج میں پاس ہونے والی راولپنڈی یکی ضحی ملک شیر سی ایس ایس امتحان پاس کرنے والی ایک ہی خاندان کی پانچویں خاتون بن گئی ہیں۔ ضحی ملک شیر کی چار بڑی بہنیں پہلے ہی سی ایس ایس پاس کرکے مختلف سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔ پانچ بہنوں میں سب سے بڑی بہن لیلیٰ ملک شیر نے 2008ءمیں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور وہ اس وقت کراچی میں بورڈ آف ریونیو میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز ہیں۔ دوسری بہن شیریں ملک شیر نے 2010ءمیں سی ایس ایس پاس کیا او راس وقت وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسلام آباد میں ڈائریکٹر ہیں۔ اسی طرح 2017ءمیں سسی ملک شیر اور ماروی ملک شیر نے سی ایس ایس کے امتحان میں حصہ لیا اور دونوں پاس ہوگئیں۔ سسی سی ای او لاہور کنٹونمنٹ میں زیر تربیت ہیں جبکہ ماروی اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ہیں۔