" اس نے مجھے گھر بلا کر زبردستی کی اور تصاویر بھی بنا لیں جو میرے شوہر کو۔۔۔ " سابق منگیتر کو بلیک میل کرنا نوجوان کو مہنگا پڑگیا، بڑی سزا مل گئی

" اس نے مجھے گھر بلا کر زبردستی کی اور تصاویر بھی بنا لیں جو میرے شوہر کو۔۔۔ " ...

  


اسلام آباد(ویب ڈیسک) انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت نے سابق منگیتر کی برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم سجاد کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مجموعی طور پر 8 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق اسلام آباد کی انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت کے جج طاہر محمود نے خاتون کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں درج کرائے گئے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا۔ دوران سماعت متاثرہ لڑکی نے بتایاکہ اس کی دو سال قبل ملزم سجاد سے منگنی ہوئی جو منگیتر کی کریمنل ہسٹری معلوم ہونے پر ٹوٹ گئی۔ ملزم نے گھر بلا کر زبردستی کی اور برہنہ تصاویر بنا کر بلیک میل کیا۔ جان سے مارنے سمیت غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں۔ جبکہ شادی ہوئی تو سابق منگیتر نے غیر اخلاقی تصاویر فیس بک اکاﺅنٹ پر اپ لوڈ کیں اور شوہر سمیت رشتہ داروں کو بھی بھجوادیں جس سے شادی ختم ہوگئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو آٹھ سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...