اداکارہ جمیلہ عالیہ جمیل کا خودکشی کرنے کی کوشش کا اعتراف

اداکارہ جمیلہ عالیہ جمیل کا خودکشی کرنے کی کوشش کا اعتراف
اداکارہ جمیلہ عالیہ جمیل کا خودکشی کرنے کی کوشش کا اعتراف

  


لندن (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی و امریکی اداکارہ، رائٹراور ریڈیو میزبان جمیلہ عالیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے چند سال قبل اپنی زندگی اپنے ہاتھوں ختم کرنے کی کوشش کی تھی تاہم خوش قسمتی سے زندہ بچ گئی تھیں۔33 سالہ اداکارہ نے یہ اعتراف دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شدید نفسیاتی مسائل کا شکار رہی ہوں اور ماہرین نفسیات سے علاج بھی کرایا۔انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دیں اور محنت کے ساتھ آگے بڑھتی رہیں۔

مزید : تفریح


loading...